Latest National, International, Sports & Business News

لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کا سیکیورٹی ایجنٹ قتل

لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے سیکیورٹی ایجنٹ کو دارالحکومت بن غازی کے قریبی گاؤں میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے سیکیورٹی ایجنٹ فریس الزروک کو بن غازی کے قریبی گاؤں درنہ کی مصروف شاہراہ پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس حکام کے مطابق فریس الزروک موقع پر ہی دم توڑ گے تھے جب کہ واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغازکردیاگیاہے تاہم تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ واضح رہے کہ درنہ میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ایک جج، ایک قبائلی سربراہ اور 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.