سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس میں چیئرمین زاہد خان اور وزیر مملکت عابد شیر علی میں تلخ کلامی، دونوں کے ایک دوسرے پر زبانی کلامی تابڑ توڑ حملے، زاہد خان نے وزیر مملکت کو آئندہ اجلاس میں نہ آنے کا کہہ دیا۔ عابد شیر علی کا زاہد خان کو کمیٹی میں سیاست چمکانے کا طعنہ دیا۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر زاہد خان کی سربراہی میں شروع ہوا۔ دوران اجلاس چیئرمین سینیٹر زاہد خان وزیر مملکت عابد شیر علی میں تلخ کلامی ہو گئی زاہد خان نے عابد شیر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پختونوں کو گالی دیتے ہیں آپ آئندہ کمیٹی میں نہ آئیں عابد شیر نے کہا کہ آپ کا یہ رویہ غلط ہے جو بات کی میرٹ پر تھی آپ کمیٹی کے اجلاس میں سیاست کر رہے ہیں۔ زاہد خان نے کہا کہ آپ نے پشاور جا کر پختونوں کو بجلی چور کہا، آپ نے ایسے ہی جواب دینا ہے۔ تو آئندہ اجلاس میں نہ آئیں،آپ نے پہلے سینیٹر مولا بخش چانڈیو سے بدتمیزی کی۔ آپ پختونوں سے سستی بجلی لے کر آگے مہنگی دے رہے ہیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ آپ کی باتوں کا پابند نہیں،اجلاس میں آؤں گا اور جو ایجنڈا ہو گا اس پر بات کرونگا، وزیر مملکت نے کہا کہ آپ ایجنڈے پر بات کریں سیاست نہ چمکائیں۔ جھڑپ کے دوران کمیٹی اراکین دونوں رہنماؤں میں بیچ بچاؤ کرانے کی کوششیں کرتے رہے۔
تبصرے بند ہیں.