Latest National, International, Sports & Business News

فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کی 14 سالہ کارکردگی مایوس کن قرار دیدی

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی 14 سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیدیا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلزپارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی بجٹ پر مشاورت کی گئی اور نہ رابطہ کیا گیا، صوبے کے حکمران بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں تو خوشی ہوگی، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.