Latest National, International, Sports & Business News

فیصل آباد میں گونگی بہری خاتون سے مبینہ زیادتی

فیصل آباد میں گونگی بہری خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق گونگی بہری خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ چک جھمرہ کے چک 118 ج ب میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب فیصل آباد کے تھانہ گڑھ کے علاقے سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے، جس کے بارے میں ورثا نے الزام عائد کیا ہے نوجوان کو قتل کیا گیا ہے، پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.