Latest National, International, Sports & Business News

فضل الرحمان کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا اور نشاندہی کی گئی مولانا فضل الرحمان لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔ مقامی وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ نے مولانا فضل الرحمان کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں اور ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔درخواست میں مولانا فضل الرحمان کی تقاریر کا حوالہ دیا گیا اور بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاؤس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیںوکیل نے نکتہ اٹھایا کہ لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا۔

تبصرے بند ہیں.