Latest National, International, Sports & Business News

عظمی بخاری کا فیصل آباد ڈویژن کا دورہ، جلوس روٹس کا جائزہ

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے فیصل آباد ڈویژن کے دورے کرتے ہوئے عاشورہ کی مجالس،جلوس اور انکے روٹس کا جائزہ لیا۔عظمی بخاری نے فیصل آباد سٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ اور پیرمحل کے دورے بھی کیے، مجالس کی انتظامیہ سے بھی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔وزیر اطلاعات پنجاب کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈی سی آفس میں سیکیورٹی امور اور عاشورہ انتظامات پر بریفنگ دی گئی، عظمی بخاری نے کمالیہ میں قدیمی امام بارگاہ کا بھی وزٹ کیا۔وزیراطلاعات پنجاب کی مجلس نے شرکاء خواتین سے بھی گفتگو کی، خواتین کی جانب سے مجالس و جلوسوں کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا علاوہ ازیں عظمی بخاری نے کمالیہ میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی سبیل سے شربت بھی پیا اور کوالٹی بھی چیک کی۔

تبصرے بند ہیں.