کراچی: عائشہ منزل کے قریب آغا خان جماعت خانے پر 2 دستی بم حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ نامعلوم افراد کریم آباد بلاک 3 میں واقع آغا خان جماعت خانے کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، دھماکوں کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا، جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.