وزیر اعظم ناروے رائے عامہ کا جائزہ لینے کیلیے ٹیکسی ڈرائیور بن گئے

اوسلو: ناروے کے وزیراعظم جنزاسٹولٹنبرگ رائے عامہ کا جائزہ لینے کے لیے ٹیکسی ڈرائیور بن گئے۔ ناروے کے وزیراعظم نے عینک اور ٹیکسی ڈرائیور کی یونیفارم پہنی اورٹیکسی لے کرناروے کے دارالحکومت اوسلو کی سڑکوں پر آ گئے۔ وزیراعظم کا خیال تھا کہ لوگ ٹیکسی ڈرائیورکے ساتھ کھل کراور کسی جھجک کے بغیراپنی رائے کا اظہارکرتے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنی شناخت صرف اس وقت ظاہرکی جب ان کوپہچان لیا گیا۔ سواریوں کے ساتھ بات چیت خفیہ طور پرریکارڈکی گئی جسے بعدازاں وزیراعظم کی فیس بک پرڈال دیا گیا ۔ زیادہ ترسواریوں کوبہت جلد احساس ہوگیا ٹیکسی ڈرائیور میں کوئی خاص بات ہے۔کچھ نے کہا کہ تم بالکل وزیراعظم کی طرح دکھائی دیتے ہو۔

تبصرے بند ہیں.