لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری پر کئی برسوں تک راج کرنے والے اداکار اور شہنشاہ جذ بات کا لقب پانے والے محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے۔
پاکستان کے معروف اداکارمحمد علی اپریل 1930 کو ہندوستان کے شہررام پور میں پیدا ہوئے تاہم قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کے ہمراہ حیدر آباد میں سکونت اختیارکی اور اپنی فنی خدمات کا آغاز کیا۔ اداکار کا گھرانہ بہت مذہبی تھا اوران کے والد سید مرشد علی مرحوم امام مسجد تھے تاہم گھر والوں کی شدید مخالفت کے باوجود بھی فنی سفرکا آغازکیا اورابتداء میں ریڈیو پاکستان سے منسلک ہوگئے، ان کی آواز نے انہیںفلمی دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
تبصرے بند ہیں.