Latest National, International, Sports & Business News

شہباز بھٹی کیس، ملزم حماد عادل کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے شہباز بھٹی قتل کیس میں مزم حماد عادل کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورکرتے ہوئے اسے اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔ عدالت نے کوہسار پولیس کو ڈنمارک ایمبیسی اور غیر ملکی ریسٹورانٹ حملہ کیس میں ملزم حماد عادل کو جیل میں ہی شامل تفتیش کرنے کی اجازت دیدی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی نے شہباز بھٹی قتل کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا اور اسے پچیس اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، تھانہ آئی نائن پولیس ریمانڈ کے دوران حماد عادل سے کوئی برآمدگی نہیں کر سکی۔ اسی عدالت نے ملزم حماد عادل کو ڈنمارک ایمبیسی اور غیرملکی ریسٹورانٹ حملہ کیس میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے تھانہ کہسار پولیس کو ملزم حماد عادل کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دی۔ عدالت نے دہشتگردی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تنویر گوندل کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دی۔ ملزم تنویر واہ فیکٹری خود کش حملہ،شہباز بھٹی قتل اور نیٹو کنٹینر حملہ سمیت درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی استدعا پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

تبصرے بند ہیں.