Latest National, International, Sports & Business News

شوال کا چاندنظر آگیا،عید کل منائی جائیگی

ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا ، کل ملک بھر میں عید مذہبی جوش و خروش سے منائی جاگئی۔ آج نیوز کی جانب سے ناظرین کو بہت بہت مبارک ہو ۔پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کامرکزی اجلاس محکمہ موسمیات کے آفس میں ہوا ۔جس کی صدارت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔اجلاس میں محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔اس دوران زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور،اسلام آباد ،پشاور اور کوئٹہ میں بھی ہوئے ۔پشاور میں کرک سے چاند نظر آنے کی شہادتیں ابتدائی طور پر موصول ہوئیں۔واضح رہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں عید منائی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.