دہشت گردوں نے کوئٹہ کو پھر لہولہو کرديا ۔ پولیس لائن میں ایس ایچ او کی نماز جنازہ کے دوران خودکش حملے ميں ڈی آئی جی آپریشن فیاض احمد سمیت اٹھارہ افراد جاں بحق اور تیس زخمي ہوگئے ۔۔ دھماکا اس وقت کيا گيا جب کوئٹہ میں فائرنگ سے جاں بحق ایس ایچ محب اللہ کی نمازجنازہ کے لئے پوليس لائن ميں صف بندي کي جارہي تھي ۔۔۔ خودکش حملے ميں ڈی آئی جی آپریشنز فیاض احمد سنبل بھي شہید ہوئے ۔۔۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملے ميں تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔۔۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ اور سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ۔۔۔۔ ان میں سے آٹھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔۔ سيکيورٹي فورسز نے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا ہے ۔۔۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خودکش دھماکے میں آٹھ سے دس کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ۔۔۔ جبکہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.