Latest National, International, Sports & Business News

شمالی وزیرستان،چیک پوسٹ پر خود کش حملہ،3اہل کار شہید،6زخمی

مالی وزیر ستان ایجنسی کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں تین اہل کار شہید ، جب کہ چھ زخمی ہوگئے۔ بدھ کے روز میر علی کے علاقے شواہ میں دہشت گرد نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہل کار شہید، جب کہ چھ زخمی ہوگئے، جن میں سے دو سیکیورٹی اہل کاروں کی حالت نازک ہے۔ شہید اور زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تبصرے بند ہیں.