Latest National, International, Sports & Business News

سنی لیون پہلی بار شاہ رخ خان کے ساتھ ’’آئٹم سانگ‘‘ کریں گی

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم’’رئیس‘‘ میں آئٹم سانگ کریں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون فلم نگری میں اپنے مخصوص کردار کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں جس کے باعث انہوں نے متعدد بار پریشانی کا اظہار کیا ہے جب کہ فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں خصوصاً حکمران خانز کے ساتھ فلموں میں کام کرنا ان کی ہمیشہ سے ہی خواہش رہی ہے جس کے باعث مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھرچکے ہیں تاہم اب ان کی یہ خواہش شاہ رخ خان نے پوری کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’’رئیس‘‘ 1980 کی دہائی پر مبنی ہے جس کے لیے اسی دور کے گانے کی ضرورت تھی جس پر فلم کے ڈائریکٹر نے 1980 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’قربانی‘‘ کے شہرہ آفاق گیت ’’لیلا او لیلا‘‘ کو منتخب کرتے ہوئے فلم میں آئٹم سانگ کے طور پر شامل کرلیا ہے جب کہ اس پر اداکارہ سنی لیون کو’’آئٹم سانگ‘‘ کے لیے شاہ رخ خان کی تجویز پر شامل کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.