Latest National, International, Sports & Business News

سندھ میں نیب نے ایک اور بڑی مچھلی پکڑلی

قومی احتساب بیورو نے کراچی سے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی سمیت نجی کمپنی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا، تینوں پر سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈس پیچ کمپنی سے متعلق تحقیقات میں بے قاعدگیوں کے الزامات ہیں۔ذرائع کے مطابق خورشید جمالی کے وارنٹ گرفتاری دو روز قبل جاری ہوئے ان کا نام کراچی سے سو کلومیٹر دور سپر ہائی پر نوری آباد پاور پلانٹ کی ڈس پیچ اینڈ ٹرانسمیشن لائن سے متعلق معاملے پر نیب کی تحقیقات میں بھی شامل تھا۔جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے نتیجے میں خورشید جمالی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کیاگیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید جمالی کئی برسوں سے سندھ حکومت کے ساتھ کئی شعبوں میں کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے ،ان کی گرفتاری بہت اہمیت کی حامل ہے، امکان ہے کہ انہیں آج یا کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.