ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی علامہ طالب جوہری سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ سانحہ راولپنڈی ملت اسلامیہ کے اتحاد اورپاکستان کیخلاف سازش کاحصہ ہے اس قسم کے واقعات مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور انہیں کمزور کرنے کی سازش ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری سے گفتگو کے دوران کہا کہ اسلام دشمن اور ملک دشمن قوتیں ہمارے خلاف سازش کر رہی ہیں۔ تمام مکاتب فکرکے لوگ ملت اسلامیہ میں انتشار پیدا کرنے کی سازش کوسمجھیں۔ عوام صبر و برداشت اور ضبط وتحمل سے کام لیں اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ جمعہ کو ہڑتال کرنیوالی جماعتیں اس بات کویقینی بنائیں کہ احتجاج پرامن ہو۔ احتجاج کے دوران انسان تو کجا کسی جانورکی بھی جان کو نقصان نہ پہنچے۔ علامہ طالب جوہری کا کہنا تھا کہ ملک وملت کو اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ تمام شیعہ اورسنی عوام ایک دوسرے کا احترام کریں اور اپنے اتحاد سے تمام سازشوں کو ناکام بنادیں۔
تبصرے بند ہیں.