کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے، 2 شخص جاں بحق، متعدد زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 2 شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پہلا دھماکا سرکی روڈ پر واقع صوبائی محکمہ صنعت کے دفتر کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک رکشا تباہ ہوگیا، اس کے کچھ ہی دیر بعد اسی علاقے میں انڈسٹریل تھانے کے قریب دوسرا دھماکا ہوگیا جبکہ تیسرا دھماکا پٹیل روڈ پر ہوا، دھماکوں کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کے بعد پولیس اور ایف سی نے متاثرہ علاقوں کے علاوہ شہر کے دیگر حساس مقامات پر بھی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے گشت بڑھا دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.