سابق ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس میجر جنرل نوشاد احمد کیانی انتقال کرگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل نوشاد احمد کیانی کافی عرصے سے بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ وہ بیرون ملک زیرعلاج تھے جہاں اتوار کو خالق حقیقی سے جاملے۔ انہیں دو ہزار دس میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ میجر جنرل نوشاد کیانی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ بھی رہے، تاہم بیماری کی وجہ سے عہدے کی مدت نہ پوری کرسکے۔ انہوں نے انیس سو اسی میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور پنجاب رجمنٹ سے منسلک ہو کر خدمات سر انجام دیتے رہے۔
تبصرے بند ہیں.