کوئٹہ: تربت کے مند میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کے قافلے پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان فرنٹیئر کور کے مطابق تربت کے علاقے مند میں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کے قافلے پر حملہ کردیا، ایف سی کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں 10 حملہ آور موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے دہشت گردوں میں 2 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
تبصرے بند ہیں.