Latest National, International, Sports & Business News

برطانیہ کے بعد فرانس میں بھی ایک فوجی کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا گیا

پیرس میں ایک شخص نے گشت کرنے والے فوجی پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا، واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔ لندن میں دو سیاہ فام مسلمانوں کی جانب سے ایک برطانوی فوجی کے قتل کے بعد فرانس میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے فوجی کے گردن پر وار کیا اور موقع پاتے ہی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ زخمی فوجی کو ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔زخمی ہونے والا فوجی فرانس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کا حصہ ہے جو پیرس میں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے گشت پر رہتا ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آور کا تعلق افریقی ملک سے ہے اور اس کی عمر30 سال کے لگ بھگ ہے۔ پولیس کی جناب سے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.