Latest National, International, Sports & Business News

برطانوی شہزادی ایک بار پھرخوش لباس خواتین میں دوسرے نمبر پر

معروف فیشن جریدے ونیٹی فئیر(Vanity Fair)نے2013کیلئے خوش لباس خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کو ایک بار پھر دنیا کی دوسری سب سے زیادہ خوش لباس شخصیت قرار دے دیا گیاہے۔ دنیا کی سب سے زیادہ خوش لباس شخصیت کا اعزازہالی ووڈاداکارہ کیری واشنگٹن کے نام رہاجو اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہیں جبکہ کیٹ میدلٹن 2008کے بعد چوتھی مرتبہ اس فہرست میں سیکنڈ پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔تیسرے نمبر پر ہالی ووڈ اداکارکارمن ڈیل اوریفائس، چوتھے نمبر پرجسٹن ٹمبر لیک،پانچویں پر کیتھ رچرڈز،وکٹوریہ بیکھم چھٹے نمبر پر، ٹام بریڈی اورگیسلے بینڈ چین ساتویں پر،باسکٹ بال پلیئر لی بورن جیمزآٹھویں،ٹرائے بروچ نویں اور اسٹیلاٹیئٹ دسویں نمبر رہیں

تبصرے بند ہیں.