Latest National, International, Sports & Business News

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت کو 360 ارب روپے زائد ملیں گے

نئی قومی توانائی پالیسی کی منظوری کے بعد کمرشل، انڈسٹریل اور زرعی صارفین کیلیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے حکومت کو آئندہ مالی سال میں 360 ارب روپے کی اضافی آمدن ہوگی جبکہ قیمتوں میں باضابطہ اضافے کا اعلان آئندہ ہفتے نیپرا کی طرف سے کر دیا جائیگا۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور بجلی پر اب سبسڈی صرف200 یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے صارفین کو ہی دی جائے گی جبکہ یکم اگست سے پہلے ہی کمرشل انڈسٹریل اور زرعی صارفین کے بلوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس اضافے سے حکومت کو سالانہ 360 بلین روپے وصول ہونے کی توقع ہے۔ گھریلو صارفین کیلیے نئی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے نیپرا جلد فیصلہ کرے گا اور یکم اکتوبر سے یہ قیمتیں نافذ کی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.