Latest National, International, Sports & Business News

برطانوی فوج کی جیمز بونڈ اسٹائل ملٹری بوٹ1لاکھ70ہزار پاؤنڈ میں نیلام

این جی ٹی…برطانوی کاؤنٹی ہمپشائر میں نیلامی کے لیے پیش کی گئی برطانوی فوج کی جیمز بونڈ اسٹائل ملٹری بوٹ 1لاکھ70ہزار پاؤنڈ میں نیلام کردی گئی۔بگاٹی ویرون آف دی سیز کے نام سے مشہورXSMGورلڈ نامی دنیا کی سب سے تیز رفتارملٹری کشتی15لاکھ (1اعشاریہ5)پاؤنڈکی لاگت سے تیار کی گئی تھی تاہم یہ اپنے اصل قیمت سے کئی گنا کم قیمت پر فروخت ہوئی۔کیولر اور کاربن فائبر میٹریل سے ڈیزائن کی گئی اس کشتی میں1600ہارس بریک پاورپیدا کرنے والے دو انجن نصب ہیں جسکے تحت یہ سمندر میں100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سمندری قزاقوں کو پکڑنے کے لیے برطانوی میرینز کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی اس جدید ٹیکنالوجی کی حامل کشتی میں ریموٹ کنٹرول مشین گن بھی نصب کی گئی تھی۔48فٹ بڑی XSMGورلڈبیک وقت12مسافروں کیساتھ1ہزار میل تک کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس کشتی کی کامیاب بولی لگانے والے شخص کو اب ناصرف اس پر موجودمیرینز کا4ہزار پاؤند قرضہ بھی ادا کرنے ہوگا بلکہ اُدھار پر موجود اسکے دونوں ٹربو چارج انجنز کے لیے بھی سپلائرز سے بھاؤ تاؤ کرنے پڑیں گے۔

تبصرے بند ہیں.