آئی ایس آئی نے وفاقی حکومت کی طرف سے سنگین جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قائم کی جانے والی خصوصی ٹاسک فورس کو تربیت فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ خبر رساں ادارے نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایس آئی سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ انسداد دہشت گردی کی ٹاسک فورس کے معاملات خود دیکھے۔ آئی ایس آئی نے ٹاسک فورس کی تربیت پر تو آمادگی ظاہر کردی ہے تاہم اس کا کنٹرول سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے اب اس کا کنٹرول وزارت داخلہ کے پاس ہی رہیگا۔ ذرائع کے مطابق فوج کے بعد انٹیلی جنس اداروں نے بھی اپنی سفارشات حکومت کو بھجوا دی ہیں جن میں تجربہ کار افراد کو ٹاسک فورس میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی
تبصرے بند ہیں.