اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال شفٹ کرنا اور وہاں رکھنا سپریم کورٹ فیصلے کے تحت لازم تھا۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بہت بڑی بدقسمتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل واضح تھا، کوئی ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے۔انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں ابہام تھا تو نظر ثانی ہو سکتی تھی۔بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفٹ کرنا اور وہاں رکھنا سپریم کورٹ فیصلے کے تحت لازم تھا، چاہتے ہیں سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہو، اس کی توقع نہیں تھی کہ کسی اور ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.