Latest National, International, Sports & Business News

اےٹی پی فائنل،سنسنی خیزمقابلےکےبعدجوکووچ کی رافل نڈال کوشکست

اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا آخری معرکہ نوواک جوکووچ کے نام رہا۔ سرب ٹینس اسٹار نے فائنل میں عالمی نمبر ایک رافل نڈال کو آؤٹ کلاس کردیا۔ میچ کے آغاز سے اختتام تک عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ چھائے رہے اور چھ تین اور چھ چار سے دونوں سیٹ جیت کر فتح سمیٹ لی۔ نڈال نے دوسرے سیٹ میں دو کے مقابلے میں چار گیمز کی برتری حاصل کرلی تھی، لیکن پھر جوکووچ نے عالمی نمبر ایک کو سنبھلنے نہیں دیا۔ تین میچ پوائنٹ ناکام بنائے اور اگلے چار گیمز اپنے نام کرتے ہوئے سیٹ بھی چھ چار سے جیت لیا۔

تبصرے بند ہیں.