الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ سے لوڈ کرکے جمع کرانے کے لئے آج رات کا وقت دیا گیا تھا تاہم اب الیکشن کمیشن نے اس تاریخ میں کل تک کی توسیع کردی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکیں اور اس سلسلے میں ریٹرننگ افسران کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.