Latest National, International, Sports & Business News

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دورہ مکمل کر کے واپس روانہ

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔ اس سے قبل بریکنگ امیر قطر نورخان ایئربیس پہنچے تو انھیں مایہ ناز پاکستانی طیاروں جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیاروں پر بریفنگ دی گئی۔امیر قطر اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہو گئے، نورخان ائیربیس پر انھیں اعلی حکام نے الوداع کہا۔ اس سے پہلے شیخ تمیم بن حمد الثانی جب نورخان ائیربیس پہنچے تو انھیں پاک فضائیہ کے سینئر افسران نے پاکستان میں تیار کردہ تربیتی مشاق طیارے اور لڑاکا طیارے جے ایف 17 پر بریفنگ دی۔شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جے ایف 17 طیارے کے کاک پٹ کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے بعد اس کی کارکردگی کو سراہا۔

تبصرے بند ہیں.