Latest National, International, Sports & Business News

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلدہات انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے انتظامات پر غور کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کا استعمال نہ کیا جائے کیونکہ اگر عام روشنائی کے معیار کو ہی بہتر بنالیا جائے تو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا عمل ممکن بنیاجاسکتا ہے وہیں اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلے کے بعد پی سی ایس آئی آر کو عام سیاہی کی کوالٹی بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ پی سی ایس آئی آر نے الیکشن کمیشن سے مقناطیسی سیاہی کی تیاری کے لئے مارچ تک کا وقت مانگا تھا

تبصرے بند ہیں.