Latest National, International, Sports & Business News

اسامہ کی لاش کی تصدیق کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کا انکشاف

ایبٹ آباد آپریشن میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی لاش کی تصدیق کے لیے افغانستان میں قائم امریکی لیبارٹری میں ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا، یہ انکشاف حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی امریکی خفیہ دستاویزات میں سامنے آیا ہے۔القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی کمانڈوز نے یکم مئی 2011 کی رات پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں آپریشن میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ امریکی دفاعی بجٹ کی دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسامہ کی موت کے فوراً بعد ان کی لاش کے ڈی این اے کے نمونوں کی جانچ افغانستان میں قائم امریکی ملٹری لیبارٹری میں کی گئی تھی اور تصدیق کی گئی کہ وہ لاش واقعی اسامہ کی تھی۔ اس سے پہلے امریکی محکمہ دفاع، پینٹا گون ایسی خبروں کی تردید کرتا رہا۔

تبصرے بند ہیں.