Latest National, International, Sports & Business News

آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت منتقلی چیلنج کردی

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین  آصف زرداری نے بینکنگ عدالت سے جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت منتقلی چیلنج کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ بینکنگ کورٹ کے دائرہ کارمیں آتا ہے، لہذا اسے احتساب عدالت کومنتقل کرنے کا کوئی قانونی جوازنہیں، تفصیلی وجوہات کے ساتھ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنا چاہتے ہیں۔ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائرکرنے کیلئے سپریم کورٹ سے تحریری مہلت مانگی جس کے بعد رجسٹرار آفس نے اپیل دائرکرنے کیلئے دوہفتوں کی مہلت دے دی۔واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس اورمنی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ سماعت کے دوران اہم پیشرفت ہوئی تھی جہاں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.