Latest National, International, Sports & Business News

وینا ملک شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی سعودی عرب روانہ

اداکارہ وینا ملک اپنے بزنس مین شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئیں۔ کہتی ہیں کہ لوگ شادی کے بعد ہنی مون پر جاتے ہیں تاہم وہ اللہ کے گھر حاضری کے لئے جا رہی ہیں۔

دبئی:() مولانا طارق جمیل کی جانب سے شادی کے موقع پر وینا ملک کو عمرہ پیکج کا تحفہ دیا گیا تھا جس کو قبول کرتے ہوئے مشہور پاکستانی اداکارہ اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئی ہیں۔ اس موقعہ پر ان کا کہنا تھا کہ اچھے انسان کی رفاقت بہت بڑی خوشی ہوتی ہے۔ شوہر کی بدولت مذہبی رجحان پیدا ہوا ہے اور اسی لیے وہ شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ نیک فریضہ کی ادائیگی کے لئے جا رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.