Latest National, International, Sports & Business News

دریائے سوات میں طغیانی، سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، 18 سیاح ڈوب گئے، 7 جاں بحق

سوات:خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 18 سیاح ڈوب گئے، 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 11 تاحال لاپتہ ہیں۔خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ…

مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس سننے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل سمیت دیگر ججز اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا…

فنانس بل 26-2025 کی شق وار منظوری،پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد

اسپیکر ایاز صادق کی زیر قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں فنانس بل 2025 کی منظوری کا عمل شروع ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل منظور کرنے کی…

ایران اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان نے انتہائی مؤثر کردار کیا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان نے انتہائی مؤثر کردار کیا اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ کے اوپر بہت محنت کی گئی اس…

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے متعلق قرارداد منظور

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں…

پیپلزپارٹی کا وفاقی بجٹ 26-2025 کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ 26-2025 کو ووٹ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی مالیالی بل 26-2025 کے حق میں ووٹ دے…

شنگھائی تعاون تنظیم کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت، بھارت کی سُبکی

بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا اور مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار…

امریکی حملے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا: ڈائریکٹر سی آئی اے

واشنگٹن: امریکی سی آئی اے کے ڈائِریکٹر جان ریٹکلف نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایرانی جوہری پروگرام کو کئی دہائی پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔اس سے قبل امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی…

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، حادثات میں 4 افراد جاں بحق

لاہور: ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ بارش کے باعث حادثات میں چار افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو،…

سالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 26-2025ء کے لیے ترمیمی فنانس بل کے تحت سالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیے گئے جبکہ 6 لاکھ سے لے کر 12 لاکھ روپے تنخواہ لینے والے افراد 1 فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔فنانس بل کے…