Latest National, International, Sports & Business News

ججزنظر بندی کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی گئی

اسلام آ باد: جج کوثرعباس زیدی کے بیمار ہونے کی وجہ سے ججزنظربندی کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے بیمار ہونے کی وجہ سے ججزنظربندی کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی گئی، واضح رہے…

11 مئی کو پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند رہے گی

عام انتخابات پر 11 مئی کو پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند رہے گی۔ اس سلسلے میں فرنٹیئر کور اور ایف آئی اے حکام کو وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلہ موصول ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق 11 مئی کو چمن پاک افغان سرحد پر مرکزی راستہ باب…

آصف زرداری نے کرپشن کا پیسہ (ن) لیگ کے خلاف اشتہار بازی پر لگادیا، شہباز شریف

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں کہیں نظرنہیں آرہی، آصف زرداری نے کرپشن کا ساراپیسہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف اشتہار بازی پر لگادیا۔ لاہور میں سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران…

مشرف غداری کیس؛ عدالت کا سابق صدر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم

اسلام آ باد: غداری کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ نے سابق پرویز مشرف کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے غداری کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء ابراہیم ستی…

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کاشتکار حضرات کیلئے اطلاع ہے کہ گندم اور کپاس کی…

گوجرانوالہ:حلقہ پی پی95 سے آزاد امیدوارکی گاڑی پر فائرنگ

گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی95 سے آزاد امیدوار فرید اقبال اعوان اپنی گاڑی پر سوار ہو کر دفتر اروپ موڑ سے اپنے گھر جا رہے تھے کے معافی والا کے قریب موٹر سایکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے گاڑی پر فایرنگ شروع کردی اور پسٹل کے چیمبرمیں گولی پھسنے…

پاکستان آئی ایم ایف کو قرض کی دو اقساط ادا کرئے گا

وزارت خزانہ کے مطابق روان ماہ پاکستان آئی ایم ایف کو قرض کی دو اقساط ادا کرئے گا۔ وزارت خزانہ زرائع کے مطابق رواں ماہ کی دس تاریخ کو پاکستان آئی ایم ایف کو بارہویں قسط کی مد میں سترہ کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرئے گا جبکہ تیروہیں قسط کی…

سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 29فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ ( جولائی تا مارچ ) کے دوران گذشتہ سال کے مقابلہ میں سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 29فیصد اضافہ ہوا. ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) کے ڈبلیو ٹی او سیل کے سربراہ مجیب خان کے مطابق رواں مالی سال 1.652ارب ڈالر کی…

زیورات کی برآمدات میں کمی

بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہونے والی کمی کی وجہ سے جنوری سے مارچ کے اختتام تک زیورات کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے. رپورٹ کے مطابق زیورات کی برآمد سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی آخری ششماہی کے دوران زیورات کی…

سبزیوں کی برآمدات میں 75.02فیصد کا اضافہ

رواں مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران گذشتہ سال کے مقابلہ میں پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بالترتیب پندرہ اعشاریہ سات اور پچھتر فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا.ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ملک سے اکتیس کروڑ…