Latest National, International, Sports & Business News

تحفظات دور؛ گورنر سندھ نے 10 روز بعد دبئی سے واپس آکر ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے 10 روز بعد دبئی سے وطن واپس آکر ایک بار پھر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچنے والے گورنر سندھ کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی تھے، ایئر پورٹ پر انہوں نے میڈیا…

شادیوں میں بے جااخراجات پر پابندی کا غیر سرکاری بل سندھ اسمبلی میں پیش

کراچی: شادی بیاہ کے موقع پر بے جا اخراجات پر پابندی کا غیر سرکاری بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت ہوا جس میں شادیوں میں بے جا اخراجات پر پابندی کا غیر سرکاری بل پیپلز پارٹی کی رکن…

نادرا نے 15 لاکھ افغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کئے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد نے کہا ہے کہ غیر قانونی سمیں چلتے پھرتے بموں کی شکل اختیار کر گئی ہیں جبکہ نادرا نے 15 لاکھ افغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کئے۔ پشاور ہائی کورٹ میں غیر قانونی سموں کے خلاف از خود نوٹس…

کراچی میں رینجرز کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن، 45 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 45 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد کرلئے۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،…

خیبرپختونخوا میں چرچ پرحملوں کےخلاف پُرتشدد مظاہروں کوروکنے کی حکمت عملی تیار

پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے چرچ پرحملوں کے خلاف جاری پُرتشدد مظاہروں کوروکنے کی حکمت عملی تیارکرلی۔ پشاورکے کوہاٹی چوک پر چرچ میں ہونے والے خودکش حملوں کے خلاف مسیح برادری نے گزشتہ روز احتجاج کے دوران توڑ پھوڑکی اور جی ٹی روڈ کو5 گھنٹے…

سیالکوٹ میں بچوں کو اغوا کے بعد معذور کرکے بھیک منگوانے والا گروہ پکڑا گیا

سیالکوٹ: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو اغوا کے بعد معذور کرکے بھیک منگوانے والے گروہ پکڑ لیا۔ تھانہ کینٹ کی پولیس نے مدثر شہید روڈ پر چھاپہ مار کر ایک مکان میں قید 5 بچوں کو بازیاب کرا کر بچوں کو معذور کرکے بھیک منگوانے والے گروہ کے…

آرمی چیف کی صدر مملکت سے ملاقات، پیشہ وارانہ امور پرتبادلہ خیال

اسلام آ باد: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کی، جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر ممنون حسین سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اسلام آباد…

مسلم ممالک تعلیم پر زیادہ وسائل خرچ، جامعات کا کنسورشیم بنائیں، وائس چانسلر فورم کی تجاویز

اسلام آ باد: میڈیا گروپ کے تعاون سے کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیراہتمام ’’وائس چانسلرز فورم 2013‘‘ میں شریک اوآئی سی کے رکن ممالک کے اسکالرز نے تجویز دی ہے کہ اسلامی ممالک جامعات پرمشتمل کنسورشیم تشکیل دیں،ہیومن ریسورس کے…

خوبصورت پاکستان میرا خواب ہے، عملی جامہ پہنائیں گے: نوازشریف

لندن: وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ جمہوریت کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانگی سے قبل گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ خوبصورت پاکستان میرا خواب ہے، اپنے اس خواب کو عملی…

صلح ہو گئی تو جعلی طالبان تنہا رہ جائیں گے،عمران خان

داؤد خیل: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ میجر جنرل ثناء اللہ نیازی کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے۔ ملک 10 سال سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، ہم کسی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہمیں ہرصورت اس جنگ سے نکلنا ہوگا۔ طالبان اصل دشمن…