Latest National, International, Sports & Business News

اچھا ہوتا اگر کرینہ اور عمران اصل زندگی میں بھی ہمسفر ہوتے، کرن جوہر

ممبئی: ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کو کرینہ کپور اور عمران خان کی جوڑی پردے پر اتنی خوبصورت لگتی ہے کہ انہوں نے اس حسرت کا اظہار ہی کر ڈالا کہ دونوں اصل زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ہمسفر ہوتے تو اچھا تھا۔ کرن جوہر کی نئی فلم ”گوری تیرے…

پاکستان کا طالبان رہنما ملا عمر کے نائب ملا عبدالغنی برادر کو رہا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیےمذاکراتی عمل میں تعاون کے لیےطالبان رہنما ملا عمر کے نائب ملا عبدالغنی برادر کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کےمشیربرائےخارجہ امورسرتاج عزیز نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئےافغان…

پاکستان کی علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، سربراہان افواج پاکستان

راولپنڈی: پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز چکلالہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین جنرل…

ڈرون حملوں نے پاكستان كی سالمیت كو خطرے میں ڈال دیا ہے، مولانافضل الرحمان

اسلام آ باد: جمعیت علمائے اسلام (ف) كے سربراہ مو لانا فضل الرحمان نے كہاہے كہ ڈرون حملوں كو ركوانے كے لئے عالمی اداروں كے ضمیر كو جھنجھوڑنا ہوگا جب کہ ان حملوں نے پاكستان كی سالمیت كو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اسلام آباد میں پارٹی كے سینئر…

لکی مروت اورنوشہرہ میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے ثبوت نہیں ملے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے لکی مروت اور نوشہرہ میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکے جانے پر انکوائری رپورٹ جاری کردی جس میں لکھا ہے کہ دونوں حلقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے ثبوت نہیں ملے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں حلقوں کے ڈسٹرکٹ…

حیدرآباد میں پیٹ اور سینے سے جڑی ہوئی بچیاں دم توڑ گئیں

حیدرآباد: شاہی بازار کی رہائشی خاتون کے ہاں گزشتہ روز آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی جڑواں بچیاں 24 گھنٹے میں دم توڑ گئیں۔ حیدرآباد میں نظیر حسین میڈیکل سینٹر میں 2 جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی جن کے پیٹ اور سینے آپس میں جڑے ہوئے تھے، ڈاکٹروں…

ایران میں 2 مسافر بسوں میں تصادم، 44 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

تہران: ایران کے دارالحکومت میں 2 مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تہران کے جنوب میں اس وقت پیش آیا جب ایک بس ٹائر پھٹ جانے کے باعث بس بے…

نئی دلی زیادتی کیس، عدالت نے چاروں ملزمان کو مجرم قرار دے دیا

نئی دلی: بھارتی عدالت نے دار لحکومت نئی دلی میں لڑکی سے بس میں زیادتی کرنے والے چاروں بالغ ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ کل تک محفوظ کر لیا۔ بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق مقامی عدالت نے نئی دلی میں 23 سالہ میڈیکل کی طالبہ سے زیادتی کرنے…

یمن میں 8سالہ لڑکی شادی کی پہلی ہی رات 40سالہ شوہرکی درندگی کا نشانہ بن کرہلاک

صنعا: کم عمر میں لڑکیوں شادیوں کا رحجان صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دیگر کئی ممالک میں بھی پایا جاتا ہےجس کی تازہ مثال یمن میں سامنے آئی جہاں 8 سالہ معصوم لڑکی کی شادی 40 سالہ شخص سے کردی گئی تاہم وہ شادی کی پہلی ہی رات شوہر کی درندگی کا…

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا، 7 افراد ہلاک، 17 زخمی

غزنی: جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کےنتیجے میں بس میں سوار 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بس قندھار سے کابل کی جانب جا رہی تھی کہ صوبہ غزنی کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے پھٹنے سے…