Latest National, International, Sports & Business News

خوراک کی عالمی قیمتیں گزشتہ ماہ بڑی حد تک مستحکم

کراچی:  اشیائے خوراک کی عالمی قیمتیں نومبر 2016 کے دوران بڑی حد تک مستحکم رہیں، بیشتر اشیا کے دام برقرار رہے تاہم چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی مگر  پکانے کے تیل کی قیمتیں بڑھنے سے اس کے اثرات زائل ہو گئے اور خوراک کی قیمتیں مجموعی…

وفاقی وزیر خزانہ سے اسٹیٹ بینک کے گورنر کی ملاقات

اسلام آباد:  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اسحق ڈار نے ملکی وسائل کے بہترین انتظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے برآمدی شعبوں کو ملکی تجارت بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ ہفتہ کو گورنراسٹیٹ بینک پاکستان…

صدر بشارالاسد کی فورسز نے حلب شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا

دمشق / جنیوا:  اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شامی فورسز نے حلب میں خواتین اور بچوں سمیت82 افراد کو قتل کر دیا جبکہ شامی فوج نے کہا کہ وہ کسی بھی وقت حلب میں مکمل کنٹرول کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا…

وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع

اسلام آباد:  تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد…

پاناما کیس؛ تحریک انصاف نے کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے متوقع کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق درخواستوں کی سماعت…

سپلائی لائن میں فنی خرابی ، لاہور میں بجلی کا بریک ڈاؤن

لاہور:  لیسکو نے فنی خرابی کے باعث نصف سے زائد گرڈ اسٹیشنز بند کردیئے ہیں جس کے نتیجے میں آدھے سے زیادہ شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔   تکنیکی خرابی کے باعث جمعرات کی صبح لاہور کے 40 میں سے 20 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے جس کے باعث شہر کا…

جنید جمشید کے جاں بحق ہونے پر فنکار برادری افسردہ

کراچی:  طیارہ حادثے میں معروف نعت خواں جنید جمشید کے جاں بحق ہونے پر شوبز سے وابستہ شخصیات نے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ فخر عالم نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے جنید جمشید بھی حادثے کا شکار ہونے…

اردوکے بہتر تلفظ کی وجہ سے گائیکی میں شہرت ملی، لتا منگیشکر

ممبئی:  بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نےموسیقی کی دنیا میں اپنی شہرت کی وجہ اردو کو قرار دے دیا۔ معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اور ان کا ذکر کیے بغیر موسیقی کانام ادھورا ہے۔ لتا منگیشکرنے اپنی آواز کے…

انٹرنیشنل کرکٹ، سر پھرے پلیئرز کو قابو کرنے کیلیے ’لگام‘ تیار

ممبئی:  انٹرنیشنل کرکٹ میں سرپھرے کرکٹرز کو قابو کرنے کیلیے ’لگام‘ تیار ہوگئی،دوران میچ بدتمیزی، بداخلاقی اور لڑائی جھگڑے پر کھلاڑی کو فیلڈ سے باہر نکال دیا جائے گا۔ ایم سی سی کرکٹ کمیٹی نے آن دی فیلڈ امپائرز کومکمل اختیار دینے کی…

سہ روزہ میچ، گرین کیپس ناکامیوں کا بھوت بھگانے کی پریکٹس کریں گے

کینز:  کرکٹ آسٹریلیاالیون اور پاکستان کے درمیان سہ روزہ وارم اپ میچ جمعرات سے کینز میں شروع ہورہا ہے، گرین کیپس ناکامیوں کے بھوت کو بھگانے کی پریکٹس کریں گے، بیٹسمینوں کو ایکسٹرا باؤنس سے نمٹنے کیلیے ’رٹے‘ ہوئے سبق کا امتحان دینا…