جنید جمشید کے جاں بحق ہونے پر فنکار برادری افسردہ

کراچی: 

طیارہ حادثے میں معروف نعت خواں جنید جمشید کے جاں بحق ہونے پر شوبز سے وابستہ شخصیات نے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فخر عالم نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے جنید جمشید بھی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھے، وہ بہت ہی اچھے انسان تھے، میں نے ان کے ساتھ بہت کام کیا اور بہت سے دورے بھی کیے، میری دعا ہے کہ اللہ کوئی معجزہ کردے جس سے جہاز میں سوار کچھ لوگ زندہ بچ جائیں۔

تبصرے بند ہیں.