پاناما کیس؛ تحریک انصاف نے کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد: 

پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے متوقع کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے اپنا کیس پیش کردیا ہے اور اس کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے، عدالت اس حوالے سے کیس کا جو بھی فیصلہ دے گی ہمیں قبول ہوگا، پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنا تو اس کا بائیکاٹ کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.