سارہ لورین اور طٰہ شاہ کی فلم ‘برکھا’ کی تشہیری مہم

پاکستانی اداکارہ سارہ لورین اور طٰہ شاہ نے بھارتی فلم نگری ممبئی میں اپنی آنے والی فلم ”برکھا ”کی تشہیری مہم میں حصہ لیا۔

ممبئی:() میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سارہ نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ بہت جاندار ہے۔ انہوں نے کہا فلم ”مرڈر تھری ”کے بعد انہوں نے بہت سوچ بچار کے بعد اسکرپٹ کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلم بینوں کو فلم پسند آئے گی۔ طٰہ اور لورین فلم میں رومانوی کردارا ادا کر رہے ہیں۔ اداکار پریانشو چیٹرجی نے فلم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم کے ہدائتکار شاداب مرزا جبکہ امجد ندیم نے موسیقی ترتیب دی اور سونو نگم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

تبصرے بند ہیں.