مجھ پر حملہ ہوا میری گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے: اداکارہ میرا

اداکارہ میرا نے ایک اور ڈرامہ رچا دیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ لاہور میں ان پر حملہ ہوا اور گاڑی کے شیشے توڑ دئیے گئے۔ میڈیا کے مطالبے پر ٹوٹی گاڑی دکھانے سے انکار کر دیا۔

لاہور:) اداکارہ میرا کو فلم میں کام تو ملتا نہیں پبلسٹی کے بت نئے بہانے خوب تراشتی رہتی ہیں۔ اس بار میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں نا معلوم شخص نے ان پر حملہ کیا۔ حملہ آور نے گاڑی کے شیشے توڑ دئیے۔ میرا کے مطابق مبینہ حملہ آور نے قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان چھوڑ جائیں۔ میرا کا کہنا ہے کہ جب سے ان کی متنازع ویڈیو منظر عام پر آئی ہے انہیں آئے روز دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ پو لیس نے واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ جب میڈیا نے میرا سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹوٹی ہوئی گاڑی دکھائیں تو وہ صاف مکر گئیں اس سے پہلے میرا قیمتی کتے، گھڑی اور دس ہزار ڈالر چوری ہونے کا بھی دعویٰ کر چکی ہیں لیکن پولیس ہے کہ مانتی ہی نہیں۔

تبصرے بند ہیں.