سپریم کورٹ سے وضاحت کے بعد ’گڈ ٹو سی یو‘ کی گونج اسلام آباد ہائی کورٹ بھی پہنچ گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج بھی چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کے نقشِ قدم پر چلنے لگے۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آئی جی صاحب! گڈ ٹو سی یو ، جج کے آئی جی سے مکالمے پر کمرۂ عدالت میں موجود تمام افراد کے قہقہے گونجنے لگے۔گزشتہ روز چیف جسٹس نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ میری بات کو غلط انداز سے پیش کیا تھا، میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں اور اپنی عدالت میں پیش ہونے تمام افراد سے اسی طرح مخاطب ہوتا ہوں۔
تبصرے بند ہیں.