ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظربندی کالعدم قرار ، رہائی کاحکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کردیے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی ایم پی او کے تحت نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کردیے ۔تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں پر 3 ایم پی او کے تحت مقدمات درج ہیں۔

تبصرے بند ہیں.