سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نامکمل کورم سے 170 ارب روپے کا ضمنی مالیاتی بجٹ منظور کروانا جمہوریت کی توہین ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ صدر کا فیصلہ آئینی اور قانونی ہے، صدر عارف علوی کی بات نہ مانی گئی تو آئینی بحران پیدا ہوگا، ملک بند گلی میں چلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عدالت میں پیش ہوکر اپنا اور عدلیہ کا وقار بلند کیا، غریب ایڑیاں رگڑ کر مر رہا ہے اور آئی ایم ایف کا فیصلہ کولڈ سٹوریج میں پڑا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عوامی سواری کے بجائے مخصوص طیاروں پر سفر کرتے ہیں کیونکہ چور کے نعرے سے ڈرتے ہیں، میرے ٹوئٹر سے خوف زدہ حکومت جان لے کہ 23 فروری کو میڈیا سے خطاب کروں گا۔سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف میرے گھر کی ڈکیتی پر تحقیقات کروائیں اور میرے موبائل فون واپس کروائیں، پولیس مال دینے سے انکاری ہے اور کسی اور طرف اشارہ کر رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.