سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں کارروائیاں، 3 ماہ میں 142 دہشتگرد ہلاک

حالیہ بڑھتی دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں بے شمار آپریشنز کیے، سکیورٹی فورسز نے 3 ماہ میں دہشت گردوں اورسہولت کاروں کے متعدد حملے ناکام بنائے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں مجموعی طور پر 6921 آپریشنز کے دوران 142 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 1007 کو گرفتار کیا گیا۔خیبر پختونخوا میں کل 1960 آپریشنز ہوئے جن میں 1516 ایریا ڈومینیشن آپریشنز، 301 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور 143 ایریا سینیٹائزیشن آپریشنز کیے گئے، ان آپریشنز میں 98 دہشتگردوں کو ہلاک اور 540 کو گرفتار کیا گیا۔بلوچستان میں 3414 آپریشنز میں 2980 ایریا ڈومینیشن آپریشنز، 67 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 367 ایریا سینیٹایزیشن آپریشنز شامل ہیں، بلوچستان میں کیے جانے والے آپریشنز میں 40 دہشت گردوں کو ہلاک اور 112 کو گرفتار کیا گیا۔سندھ میں 752 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 344 گرفتار ہوئے، پنجاب میں 165 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 1 دہشت گرد ہلاک 11 کو گرفتار کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.