وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ان کی جگہ ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سیکریٹری بلدیات نے جاری کیا۔ ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایم کیو ایم کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔ نئے ایڈ منسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان گریڈ 20 کے افسر ہیں۔
تبصرے بند ہیں.