راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ ہی میں اترے گا۔ اس سلسلے میں جی ایچ کیو نے اجازت دے دی ہے تو ڈی سی کون ہوتے ہیں؟۔علامہ اقبال پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج جلسہ گاہ کے پاس موجود ہیں۔ یہاں پر خیمہ بستی لگا دی گئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل جتنے لوگ پنڈی کی طرف آرہے ہیں، اس سے پہلے کبھی نہیں آئے ہوں گے۔قوم سمجھتی ہے کہ یہ ایک اہم موڑ ہے جہاں پر ہم موجود ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے ڈی سی اسلام آباد اجازت نہیں دے رہے۔ ڈی سی کو ذمے داری قبول کرنی ہوگی۔ ڈی سی بتائیں کہ ان کو کون ہدایات دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اترے گا۔ جی ایچ کیو نے اجازت دے دی، ڈی سی کون ہوتے ہیں؟۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال پارک میں ٹینٹ سٹی قائم کررہے ہیں۔ کل شام کے لائحہ عمل کا عمران خان اعلان کریں گے۔ عمران خان جو بھی اعلان کریں گے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ کرکٹ میچ کو پی ٹی آئی دھرنے سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو وفاقی حکومت ذمے دار ہوگی۔ ڈی سی اسلام آباد براہ راست ذمے دار ہوں گے۔ عمران خان کو مشورہ دیا تھا ابھی آرام کریں، لیکن کپتان نے کہا قوم کے درمیان رہنا چاہتا ہوں۔
تبصرے بند ہیں.