صدر،وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقاتیں

صدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی، دوران ملاقات عارف علوی نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا۔بعدازاں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ملاقات کی، وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مضبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے، آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے بند ہیں.