تہران:ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران، عمان کے درمیان نئے بحری راستے پر اصولی اتفاق رائے ہو گیا۔ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں نیا عارضی بحری راستہ قائم کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی، نیا راستہ زیادہ تر ایرانی سمندری حدود سے گزرے گا۔کاظم غریب آبادی نے کہا کہ منصوبے پر عمل درآمد کے بعد موجودہ عارضی راستے بند ہوں گے، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو امریکی وعدوں سے مشروط کر دیا، عمان کے ساتھ تین ہفتے مذاکرات جاری رہے۔ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکا سے اشارے ملے ہیں کہ وہ وعدوں پر پھر سےعمل کیلئے تیار ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران عمان ڈیل کے بعد امریکا ایران ڈیل آئندہ چند روز میں طے پاسکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.