برسلز: یورپی یونین نے ایران کے وزیرداخلہ اور سرکاری ٹی وی سمیت 29 شخصیات اور اداروں پرنئی پابندیاں عائد کردیں۔عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں ایران میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزیرداخلہ احمد واحدی، ایرانی انقلابی گارڈ کے چیف، سائبر پولیس کے سربراہ شامل ہیں۔یورپی یونین کی ایران کی 29 کمپنیوں اور شخصیات پرعائد پابندیوں میں سفری پابندیاں، اثاثوں کا منجمد ہونا اوردیگر شامل ہیں۔ ایران میں گزشتہ کئی ہفتوں سے حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین پر تشدد اور کریک ڈاؤن میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.